پاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف کا فروری میں پاکستان آنے کا اعلان

perviz mushrafدبئی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہاہے کہ وہ رواں سال فروری یا مارچ کے مہینے میں وطن واپس لوٹیں گے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان کےمطابق سابق صدر پاکستان نے کہا ہے کہ میں  ملک واپسی کےلیے باریک بینی سے حالات کا جائزہ لے رہاہوں، ممکن ہے کہ مارچ یافروری سے پہلے ہی وطن واپس آجاؤں۔ سابق صدر پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کےبعد راجہ پرویز اشرف اب وزیر اعظم نہیں رہے۔جنرل(ر) پرویز مشرف نےیہ بھی کہا کہ لانگ مارچ آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ لانگ مارچ کے شرکاء آئین کےمطابق جمع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کیلئے لمحۂ فکریہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker