تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواور گردو نواح میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ کا سامان اورعملہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کا عمل شروع

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرواور گردو نواح میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ کا سامان اور عملہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کا عمل شروع ۔انتظامات مکمل ۔آج کون کون سے اُمیدوار کامیاب ہونگے اور اورکون کون سے ناکام ا س کا فیصلہ ضلع قصور کے بڑے متحارب سیاسی گروپ رانا اور نکئی خاندان میں کانٹے دار مقابلے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی اور آزاد اُمیدوار گھمسان کا کارن پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔پولنگ کا عملہ اور سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس علاقے میں ضلع قصور کے دو بڑے سیاسی گروپوں رانا خاندان اور نکئی خاندان کے اُمیدواروں اور رشتے داروں میں کانٹے دار مقابلے ہونگے کیونکہ دونوں خاندان ضلع کونسل قصور کے چیرمین کے اُمیدوار ہیں اور اپنے اپنے اُمیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔اس دفعہ مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اُمیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔جبکہ آ زاد اُمیداروں کی بھی بڑی تعداد انتخاب میں حصہ لے رہی ہے ۔پولنگ اسٹیشن کے باہر بلدیاتی اُمیداروں نے اپنے کیمپ لگا رکھے ہیں اوراُمیدواروں کی طرف سے ووٹوں کی پرچیاں گھر گھر پہچانے کا عمل شروع ہر چکا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button