تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جعلی رسیدیں بنا کر ماربل فیکٹری کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جعلی رسیدیں بنا کر ماربل فیکٹری کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے۔تفصیلات کے مطابق نواحی ماربل فیکٹری نے قصور کے دوکاندار عثمان اور نزیر کے ساتھ کاروبار کا اشتراک کیا جس پر مزکورہ دوکانداروں نے فیکٹری سے مختلف اوقات میں دو کروڑ اکتیس لاکھ ستر ہزار روپے کا سامان منگوایا۔بعد میں اس میں سے ایک کروڑ روپیہ واپس ادا کر دیا جبکہ باقی ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے بقایا تھا۔جب فیکٹری کے ریکروی آفیسر مینیجر فیاض احمد نے بقایا رقم واپس مانگی تو مزکورہ دونوں دوکانداروں نے کروڑوں کی جعلی رسیدیں دکھا کر کہا کہ انہوں نے تمام رقم واپس کر دی ہے۔اس پر ماربل فیکٹری کے ریکوری آفیسر مینیجر فیاض احمد کی درخواست پر تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ملزمان عثمان اور نزیر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!