تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب سرائے مغل کی تقریب حلف برداری

downloadپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پریس کلب سرائے مغل کی تقریب حلف برداری میں علاقے بھر کی پریس کلبوں کے عہدیدار وں ک اور معززین علاقہ کی شرکت۔ ظلم کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں صحافی عدل و انصاف کی شمع روشن کر کے اندھیروں کے عادی ظالم چمگادڑوں کو مار بھگائیں۔تقریب کے شرکا سے مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب سرائے مغل کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری تھانہ سرائے مغل کے سامنے واقع پلاٹ میں منعقد ہوئی جس میں پریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں کے علاوہ صدرپھولنگر پریس کلب زاہد منہاس،عوامی پریس کلب کے ندیم چوہدری،صدرشاہین پریس کلبحاجی عبدالحفیظ،بھائی پھیرو پریس کلب اور دیگر علاقہ بھر کی پریس کلبوں کے عہدیداران اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔مہمان خصوصی مرینہ بوٹ کلب لاہور کے چیف ہمایوں اختر نے سرائے مغل پریس کلب کے چیر مین رانا انتظار اسلام ،صدر یوسف ندیم ،سیئنر نائب صدر نعیم سلطان ،نائب صدر اول کرامت علی وٹو ، جنرل سیکرٹری محمد بوٹا صابر ، سیکرٹری نشر و اشاعت چوہدری رفاقت علی ،آفس سیکرٹری محمد رمضان ناز اورمجلس عاملہ کے وسیم خانزادہ ،حافظ الطاف احمد ، غلام نبی ،علی رضا چوہدری ، ڈاکٹر محمد اظہر ، غلام حسین ،رضا مصطفیٰ ، محمد وکیل سے سال 2013 کیلیے حلف لیا۔اس موقع پر سینئر صحافی اور سرپرست اعلی پریس کلب سرائے مغل حاجی محمد رمضان ،مہمان خصوصی ہمایوں اختر،چوہدری مظفر اقبال ،ملک عبدالحفیظ ،چوہدری ندیم ،سٹیج سیکرٹری ماسٹر محمد یاسین اور دیگراپنے اپنے خطابات پریس کلب سرائے مغل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے کہا کہ صحافی معاشرے کی وہ آنکھ ہے جو اپنے علاقہ میں ہونے والے جرائم سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتی ہے صحافی اپنے قلم سے جب کسی ظالم کے ظلم کے خلاف لکھتا ہے اور مظلوم کی داد رسی کرتا ہے تو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے صحافی برادری کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ظالموں کی ٹانگیں کھینچ کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئے ظلم کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں صحافی عدل و انصاف کی شمع روشن کر کے اندھیروں کے عادی ظالم چمگادڑوں کو مار بھگائیں انہوں نے کہا ویسے تو بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے مگر ابھی تک درجنوں صحافی بھی ظالمو ں کے خلاف آواز کو بلند کرتے ہوئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں ۔آخر میں سرائے مغل کے سابق صدر مرحوم محمد عباس ظہیر کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button