تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:23 مارچ کوتحریک انصاف کے جلسے میں قافلہ رانا نعیم انورکی قیادت میں جائےگا

pti logoبھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک انصاف کے تیئس مارچ کے جلسے میں بھائی پھیرو سے ہزاروں افراد کا قافلہ رانا نعیم انور کی قیادت میں شریک ہو گا ۔جلسہ عام پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دے گا ۔ لوٹوں اور لٹیروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ د ے ۔ کارنر میٹنگوں سے رہنماؤں کا خطاب ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 184تحریک انصاف کے آرگنائزر( Orgnaizer)نے موضع نتھے خالصہ اور دینا ناتھ میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔ جبکہ قومی دولت لوٹنے والوں نے کروڑوں روپے ہڑپ کر کے اپنے عالی شان محلات تعمیر کر لئے ہیں ۔ لوٹوں اور لٹیروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف کا سونامی ان سب کو بہا لے جائے گا ۔ اس سلسلہ میں تئیس مارچ کو مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ عام ملک کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ ان شااللہ علاقہ بھائی پھیرو سے ہزاروں افراد کا قافلہ میری قیادت میں لاہور کے جلسہ میں شریک ہو گا ۔ اور اس علاقے کے تحریک انصاف کے نام نہاد لیڈروں کو پتا چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ؟

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:راشن تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد خواتین زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker