تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نئے ایس ایچ اوچوہدری رب نواز نے تھانہ سرائے مغل کا چارج سنبھال لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔نئے ایس ایچ اوچوہدری رب نواز نے تھانہ سرائے مغل کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔علاقہ میں امن وامان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انشاء اللہ کرونا کی روک تھام کیلیے اعلی حکام کی ہدایات پر پورا عمل درآمد کرائیں گے امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے منشیات فروشی،جوا اور دوسرے جرائم کا قلع قمع کریں گے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ اوچوہدری رب نواز نے بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہر صورت انصاف میرٹ پر مہیا کیا جائے گا کسی منشیات فروش کو کسی قسم کی سفارش پر یا اس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی بلکہ کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے عوام اور پریس سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے صحافیوں سے ملاقات سے قبل ایس ایچ او نے علاقے بھر کے علمائے اکرام سے خطاب کرتے علما سے اپیل کی کہ وہ آئندہ رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز جمعہ اپنے گھروں میں ادا کریں تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے صحافیوں اور علمائے اکرام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بھائی پھیرو پریس کلب کے کئی صحافی اور علاقے بھر کے نامور علمائے اکرام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مجھے کچھ ہوا توصدرمملکت سمیت4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،غلام بلور

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker