شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔ پولیس نے 1420گرام چرس دوہزار روپے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بھائی پھیرو۔ پولیس نے 1420گرام چرس دوہزار روپے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے 1420گرام چرس دوہزار روپے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، علاقہ کومنشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لوں گاچاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرواسلم بھٹی کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اسلم بھٹی کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ لمبے جاگیر کا منشیات فروش شان جولمبے جا گیر سے اپنی ہنڈا 125نمبری LEL/2870پر آرہا ہے اگر ناکہ بندی کی جائے تو اس سے منشیات برآمد ہوسکتی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے ملازمین کے ہمراہ بلدیہ بھائی پھیروکے قریب ناکہ لگا یا تو ملزم ہتھے چڑھ گیا جس نے موٹرسائیکل کے ساتھ چرس والاشاپر لٹکا رکھا تھا جبکہ جامع تلاشی پر ملزم سے دو ہزار روپے چرس کی سیل بھی برآمد ہوئی بعدازاں وزن کرنے پر 1420گرام چرس پائی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی اسلم بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او صاحب قصور کے ویژن کے مطابق بااثر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی جرائم پیش شخص کو بلکل کسی قسم کی رعائت نہیں دی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ آپ لوگ دیکھیں گے کہ میں کس طرح منشیات فروشوں کا قلع قمع کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  مصرمعزول صدر عدالت میں پیش،اخوان کااحتجاج
error: Content is Protected!!