تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا سرغنہ خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)تین مسلح ڈاکوؤں اور سرائے مغل پولیس میں فائرنگ ۔ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکوؤں کا سرغنہ خطرناک اشتہاری ڈاکو ہلاک ,دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرتے فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزم ڈاکوؤں کا سرغنہ عبدالستار بیٹو اپنے دیگر دو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بلوکی کے قبرستاں کے نزدیک سرائے مغل روڈپر گزرنے والوں کو لوٹ رہا تھا کہ سرائے مغل کی گشت پر مامورپولیس سب انسپکٹر محمد شفیق کی قیادت میں ڈاکوؤں کی جگہ پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر خود کار آتشیں اسلحہ سے سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا ۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے خطرناک اشتہاری ملزم سرغنہ جمبر کا رہائشی عبدالستار بیٹو ہلاک ہو گیاجبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرنے والا ڈاکو علاقے میں دہشت کی علامت تھااور گردو نواح میں سڑکوں پر ڈکیتیاں کر کے دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ لیتا تھا ۔ ڈاکو کی ہلاکت پر عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ سرائے مغل پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں موسلا دھار بارش اور مٹی کا طوفان، 92 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker