تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:استانی کومحکمہ تعلیم کےافسران نےنوکری سےغیرقانونی طورپربرخاست کردیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) گھر سے چالیس کلومیٹر دور ملازمت کرنے والی استانی کو محکمہ تعلیم کے افسران نے نوکری سے غیر قانونی طور پر بر خاست کر دیا ۔ غریب والدین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوکری بحال کرنے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی رہائشی شفقت پروین اپنے گھر سے چالیس میل دور واقع گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ججل میں ملازمت کرتی رہی ۔ بعد میں محکمہ تعلیم کے ایک کرپٹ افسر نئے رشوت بٹورنے کی خاطر اُسے تنگ کرنا شروع کر دیا ۔ رشوت نہ دینے پر مذکورہ افسر نے اُسے غیر قانونی طور پر نوکری سے بر خاست کر دیا ۔ شفقت پروین کے غریب والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی کی نوکری بحال کرکے غریب خاندان کو فاقوں سے بچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ہم مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ کی قیادت میں انقلاب لائیں گے ،میاں ارسلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker