تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:زرداری اوران کے حواری اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ،سردار نور ڈوگر

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) صدر زرداری اور ان کے حواری اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے قرضے معاف کرانے والوں اور ٹیکس چور وں کونا اہل قرار دینے کیلیے قانون سازی کا خیر مقدم ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے حلقہ PP184کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر نے نواحی کے مواضعات جمبرکلاں،جمبر خورد،ہلہ،ٹھٹھی اوتاڑ،خانکے موڑ میں پارٹی کارکنوں سابقہ ناظمین ،نائب ناظمین ، کونسلروں ،اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائد سید منور حسن کی قیادت میں جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور سید منور حسن آئندہ ملک کے کروڑوں عوام کے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے لئے گھر گھر جا کر ووٹ مانگیں انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکے گا ۔عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اصل اور نقل کی پہچان رکھتے ہیں ۔انہوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ الیکشن میں کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے اور ٹیکس چور وں کے خلاف قانون سازی کو خوش آئیند اقدام قرار دیتے کہا کہ اس طرح اس حلقے کے بڑے بڑے برج نا اہل ہوجائیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ،، میزان،، پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ دریں اثنا سردار نور احمد ڈوگر ان دیہات میں پہنچنے پران کا شاندار استقبال کیا گیا اور چوہدری شان منہیس،رحمت اللہ،نعمت اللہ سمیت درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: میڈم نیئر سلطانہ کوطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دس ہزار روپے انعام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker