تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سپیکر پنجاب اسمبلی کا رشتہ دارسابق چیرمین زکواۃ عشررانامحمد اشفاق وفات پا گئے

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی ، سابق ناظم ضلع قصور کا رشتہ دار سابق چیر مین زکواۃ عشر رانا محمد اشفاق قضائے الہی سے وفات پا گیا۔ نماز جنازہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ناظمین و عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔ قرآن خوانی آج صبح نو بجے موضع کامونگل میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں موضع کامونگل کے زکواۃ عشر کمیٹی کے سابق چیر مین رانا محمد اشفاق طویل علالت کے بعد انتقال پا گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، سابق ضلع ناظم امتیاز احمد خاں ، سابق ضلع ناظم رانا امتیاز احمد خاں ، سابق ایم پی اے رانا محمد سر فرازاحمد خاں ، سابق ڈی آئی جی رانا محمد اسلم خاں ، جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 142کے اُمیدوار حاجی محمد رمضان ، کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان ، سابق ناظمین ، کونسلر ز، وکلا اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں اور سابق ضلع ناظم رانا محمد امتیاز احمد خاں کے قریبی رشتے دار تھے ۔ مرحوم کے لئے قرآن خوانی آج یعنی مورخہ 19-3-2013بروز منگل صبح نو بجے انکی رہائش گاہ واقع موضع کامونگل میں ادا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker