تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس۔

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس۔سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے رشتہ داروں اور مسلح ساتھیوں کی ریٹائرڈ کرنل اقبال جان کی زمینوں پر قبضہ،غنڈہ گردی،اورخواتین کی بے حرمتی کی شدید مذمت۔قبضہ واگزار نہ کیا گیا تو سینکڑوں (ر) فوجی راولپنڈی جی ایچ کیو اور اسلام آباد سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔سوسائٹی کے عہدیداران کی پریس بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس جرنل سیکرٹری میجر(ر) حبیب الرحمان میو کی صدارت میں فوجی فاؤنڈیشن کی ادویات بنانے والی فیکٹری میں پر منعقد ہوا جس میں(ر)کرنل غلام عباس کنوینر بہاولپورڈویژن،(ر) کرنل ظفر اعوان،(ر)میجر آفتاب،(ر)میجر غضنفر چوہدری کنوینیرساہیوال زون،اور دیگر کئی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میجر(ر) حبیب الرحمان میو نے صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ مہتاب عباسی کے رشتہ داروں سردار کاشف عباسی،وغیرہ نے چالیس مسلح غنڈوں کے ہمراہ مری کے نزدیک موضع لاکوٹ میں ریٹائرڈ کرنل اقبال جان کی زمینوں پر قبضہ کیا،غنڈہ گردی کی،خواتین کی بے حرمتی کی اور انکے مکانات گرا دیے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حبیب الرحمان میو نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر کرنل(ر)اقبال جان کو انصاف نہ ملا تو سوسائٹی کے سیکڑوں (ر)فوجی افسران راولپنڈی جی ایچ کیو اور اسلام آبادسپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  افغان صدر کے طالبان کیساتھ خفیہ روابط کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker