تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھائی پھیرو کی لیکچرارروڑ ایکسیڈنٹ میں ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار) imagesشدید دھند اور پھسلن کی وجہ سے پندرہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھائی پھیرو کی لیکچرار موقع پر ہلاک ، دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ۔روڈ بلاک،سوگ میں گرلز ڈگری کالج بند۔ تفصیلا ت کے مطابق شدید دھند میں درجنوں گاڑیاں آگے پیچھے لاہور سے بھائی پھیرو کی طرف آ رہی تھیں ۔ جب وہ چاہ کلالانوالہ کے نزدیک واقع فیڈ مل کے قریب پہنچیں تو سب سے اگلی گاڑی نے کسی وجہ سے بریک لگائی ۔ بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے پندرہ گاڑیاں جن میں کاریں،ٹرک،اور بسیں وغیرہ شامل تھیں ایک دوسرے کے ساتھ دھماکہ سے ٹکرا گئیں ، جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کوکافی نقصان پہنچا ۔ گاڑیوں کے درمیان میں ایک کار پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی تین لیکچرار سوار تھیں انکی گاڑی بھی آگے والی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جبکہ انکے پیچھے آنے والی گاڑی نے اساتذہ کی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔جس سے کار بُری طرح تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں گرلزکالج کی ایک لیکچرار عابدہ پروین موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ اُس کے ساتھ والی دو لیکچرار عاصمہ اشرف اور رخشندہ اور ڈرائیورشدید زخمی ہو گئے۔ ان کے علاوہ بھی دوسری گاڑیوں کے پانچ مزید افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک بلاک ہو گئی ۔جسے کافی دیر بعد آ نے والی موٹر وے پولیس نے کھلوایا ، شدید زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے لاہور ہسپتال بھیج دیا گیا ۔ جبکہ حادثہ میں ہلاک ہونے والی لیکچرار کے سوگ میں گرلز ڈگری کالج کو بند کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  صدر زرداری کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker