تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جمعیت العلمائے پاکستان نورانی کےرہنماسید ذاکر حسین شاہ کی رسم قل2جون کوہو گی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جمعیت العلمائے پاکستان نورانی کے مرکزی شوری کے رکن اور معروف روحانی پیشوا پیر سید ذاکر حسین شاہ کی رسم قل خوانی دو جون کو بعد نماز ظہر منعقد ہو گی۔،سماجی،مزہبی رہنماوں کا مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کا سلسلہ جاری۔مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے پاکستان نورانی کے مرکزی شوری کے رکن اور معروف روحانی پیشوا پیر سید ذاکر حسین شاہ گزشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی روح کیلیے ایصال ثواب کیلیے رسم قل خوانی مورخہ دو جون بروز منگل کو بعد نماز ظہر نواحی گاوں پیپل والا نزد کھنڈا موڑ میں منعقد ہو گی۔مزید ان کی وفات پر سرائے مغل اور گردونواح کے سیاسی، سماجی و مزہبی رہنماوں اور علمائے اکرام کی طرف سے مرحوم کے گھر جاکر انکی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی کے امیر مولانا جاوید قصوری،امیر ضلع راو اختر علی،سابق صوبائی امیدواروں سردار رحمت اللہ ڈوگر،الحاج ممتاز خالد بھٹی،مسلم لیگ نون کے سید بلال حسین شاہ جمعیت العلمائے پاکستان کے صوبائی اور مرکزی رہنماوں اور میاں محمد اکرم،ڈاکٹر خالد جاوید بلاسمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزہبی و سیاسی رہنماوں نے انکی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے مرحوم کی دینی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی وفات سے علاقہ ایک روحانی و دینی رہنما سے محروم ہو گیا ہے اور یہ خلا بڑی مشکل سے پر ہو گا۔ان رہنماوں نے مرحوم کیلیے مغفرت کی دعا کی ہے اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جس جماعت کی پرورش آمریت کی آغوش میں ہو وہ گولی اور ڈنڈے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے . اظہر محمود چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker