تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میڈیکل انچارج ڈاکٹرغلام صابرڈیڑھ سال سے اپنی پنشن لینے کیلیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو رورل ہسپتال کا سابق انچارج میڈیکل انچارج ڈاکٹر غلام صابرصابری ڈیڑھ سال سے اپنی پنشن لینے کیلیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔محکمہ صحت کے دفاترکے درمیان فٹ بال بن گیا۔اعلی حکام سے واجبات دلانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو رورل ہسپتال کے سابق میڈیکل انچارج ڈاکٹر غلام صابرصابری ڈیڑھ سال قبل مورخہ 13-5-2011 کوملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے فوری طورپر اپنے پنشن کے کاغذات جمع کرائے ، جو کہ E.D.O.Hلاہور کی طرف سے سیکرٹری ہیلتھ کو بھیجے گئے ۔یہ کاغذات کچھ اعتراضات کے ساتھ واپس کر دئیے گئے ۔ انہوں نے دوبارہ سے کاغذات جمع کرائے مگر تاحال وہ التوا میں ہیں ، اور سیکرٹری ہیلتھ کے دستخط کے انتظار میں ہیں ۔ ڈاکٹرصابر نے کہاکہ پنشن کی آدائیگی بھی گذشتہ ڈیرھ سال سے نہیں کی جارہی ہے ۔ میرے سیکرٹری ہیلتھ سے در خواست ہے کہ وہ مہربانی فرما کر میری پنشن کی آدائیگی کا حکم جاری کریں ، اور اس مقصد کے لئے پنشن کے پیپرز کو جلد از جلد اکاونٹنٹ جنرل پنجاب LHRتک پہنچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  مہلت ختم‘انتظارشروع ......راجہ کاراج رہے گایا عدالتی ”ڈنڈا“چلےگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker