تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ صدرکم سن بچوں سے زیادتی کے پے در پے تین واقعات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدرکم سن بچوں سے زیادتی کے پے در پے تین واقعات سے والدین میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدربھائی پھیرو کے نواحی گاوں جھگیاں دھنا سنگھ میں عبدالتواب کا سات سالہ بیٹاآفتاب گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی گاوں کا اوباش نوجوان ساجد اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر کے کمرے میں لے گیا اور اس سے زیادتی کرنے لگا،چیخ و پکار سن کر دوسرے لوگوں کے موقع پر آجانے سے اوباش خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔باپ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔اسی گاوں میں زیادتی کی کوشش کے واقع میں ارشد کا چھ سالہ کم سن بیٹا علی رضا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی گاوں کا اعظم نامی اوباش اسے اٹھا کر ایک ویران گھر میں لے گیا اور زیادتی کرنے کی نیت سے مادر زاد بر ہنہ کر دیا بچے کے رونے کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچے تو اوباش دھمکیاں دیتا بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔باپ کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔زیادتی کے تیسرے واقع میں نواحی گاوں بھگیانہ کلاں کے رہائشی صاحبداد کا دس سالہ بچہ حماد دوکان سے سودا سلف لینے گیا تو اوباش دوکاندار طاہر اسے اپنے گھر کے کمرے میں لیجاکر زیادتی کی کوشش کرنے لگا بشچے کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگیا۔اس واقع کا بھی مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ترکی: صدراتی انتخابات میں طیب اردوان کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker