اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے انتخابی منشور کااعلان کردیاہے جس میں روٹی ۔ کپڑا اور مکان کے ساتھ علم ۔ صحت اور روزگار کی فراہمی کا بھی وعدہ کیاگیاہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابی منشورکااعلان کرتےہوئے پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہاکہ ان کی جماعت روزگار کے مواقع میں اضافہ کیلئے چھوٹے تجارتی اداروں کو سہولتیں دےگی۔ دوہزاراٹھارہ تک ملک سے پولیوکاخاتمہ کردیاجائےگا۔۔زچہ بچہ کی صحت اور بہبود کے لئے خصوصی مراکز قائم کئے جائیں گےاورخواتین، اقلیتوں، نوجوانوں اور مستحق افراد کو قومی دھارے میں لایاجائے گا۔
You must be logged in to post a comment.