پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

لندن(ڈیسک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج بروز جمعہ 23 ستمبر کو اقوام متحد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیں گے اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی تعمیر نو وبحالی میں عالمی برادری سے تعاون اور مدد کی اپیل بھی کریں گے۔وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں اسپیکر ہوں گے جبکہ 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن وزیر اعظم کا خطاب براہ راست نشر کرے گا اور بعد میں وزیر اعظم اپنے ہالینڈ کے ہم منصب عزت مآب جناب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button