تازہ ترینعلاقائی

شہبازشریف کی نیک نامی ان کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے۔ صائمہ شہزادی

pmlnلاہور(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما ء صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی نیک نامی میں ان کی نیک نیتی کا ہاتھ ہے۔وہ انتہائی دلچسپی اورخلوص کے ساتھ ہرکام شروع کرتے ہیں اورپھر کام کی رفتار اوراس کے معیار پرکمپرومائز نہیں کرتے ۔ پنجاب کی نگران کابینہ کامیاں شہبازشریف دورکے ترقیاتی منصوبوں کوجاری رکھنے پراتفاق اوراعلان ان کی شفافیت پربھرپوراعتمادکاآئینہ دار ہے۔میاں شہبازشریف دور کاایک ایک تعمیراتی اورترقیاتی منصوبہ جہاں شفاف ہے وہاں معاشرے کے مختلف طبقات کیلئے ان کی دوررس اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ہرنیا حکمران عمومی طورپراپنے پیشروکے منصوبوں کوروک دیتا ہے مگر عبوری وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے خادم عوام میاں شہبازشریف دورکاایک بھی منصوبہ بند نہیں کیا ۔والٹن کینٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ ایوان صدر کے آشیرباد سے قومی قیادت پرکیچڑاچھالنا شرمناک اورقابل مذمت ہے ،میاں شہبازشریف کی حالیہ پریس کانفرنس نے قصرصدارت میں صف ماتم بچھادی ۔اوچھے اورمنفی ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کومرعوب یابلیک میل نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کاادارہ آزادنہیں بلکہ یرغمال ہے،اس کی ڈوریاں ایوان صدرسے ہلتی ہیں ۔میاں شہبازشریف کی بروقت پریس کانفرنس سے بازی پلٹ گئی ،قومی قیادت کامیڈیاٹرائل کرنیوالے اب عوام کاسامناکرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے اپنے ادوارمیں کبھی ایک پائی کی بدعنوانی بھی برداشت نہیں کی ۔اسٹیٹ بنک کی دوٹوک تردید کے بعد شریف برادران کی ایمانداری پرانگلی اٹھانے والے نیب حکام منصب چھوڑدیں اور شرم سے ڈوب مریں ۔

یہ بھی پڑھیں  لوٹاکریسی کی سیاست کو فروغ دینے والوں کواپنا مستقبل تاریک نظرآرہا ہے، منظور وٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker