شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

لاہور(پاک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، دونوں رہنما آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے فوری بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کی بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے سپیکر نے حمزہ شہباز کے پرڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر میں ہدایت کی گئی کہ بجٹ سیشن میں ہر روز اجلاس کی کارروائی سے پہلے دونوں ارکان اسمبلی کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

یہ بھی پڑھیں  مشرف کی پارٹی کا ایم پی اے تحریکِ انصاف میں چلا گیا