پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ

پاکستان اور عوام کی خاطر پاکستان واپس آ رہا ہوں

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف لندن سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے روانگی کے بعد کل صبح پاکستان واپس آئیں گے۔ پاکستان روانگی سے قبل اپنی والدہ اور نوازشریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تباہی مچا رکھی ہے، اللہ پاک پوری دنیا کو اس وائرس سے محفوظ رکھے۔ کرونا وائرس کے حملے کے پیش نظر پاکستان اور عوام کی خاطر پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آنا چاہتا تھا تاکہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ موجود رہوں۔ اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی علالت ادھوری چھوڑ کر واپس پہنچ رہا ہوں۔ پارٹی رہنما اور کارکن ہوائی اڈے نہ آئیں۔شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان احتیاطی طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے ہم نہیں ڈرتے، موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر وطن واپس آ رہا ہوں، مجھے بڑے بھائی نے کہا ہےکہ میری صحت کا فکر نہ کرو قوم کو تمہاری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker