پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو ارسال

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کا مصدقہ عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو بھجوادیا گیا۔جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مصدقہ تحریری حکم کی کاپی وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم بھجوایا گیا ہے اور عدالت کا تحریری حکم ہائیکورٹ کی ڈسپیچ برانچ کےذریعے متعلقہ اداروں کوبھجوایاگیا۔شہبازشریف کے وکلا نے عدالتی حکم میسنجر کے ذریعے وزارت داخلہ کو بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ حکم میسنجر سے بھجوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  برطانوی بچی نےذہانت میں آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑدیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker