پاکستانتازہ ترین

نگراں وزیراعظم کی تقرری خوش آئند ہے، نوازشریف

nawazلاہور(نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے میر ہزار خان کھوسو کی نگران وزیراعظم کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نےنگران وزیراعظم کےانتخاب کےلئے جو طریقہ کاراختیار کیا وہ اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کے لئے کیا گیا فیصلہ خوش آئندہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ امیدکرتے ہیں کہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام وسائل کو برائے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ صدر پتوکی کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لڑکی کی عزت لوٹ لی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker