پاکستانتازہ ترین

پيپلزپارٹی، ق ليگ کے تین ارکان اسمبلی مسلم ليگ ن میں شامل

pmlnلاھور (نامہ نگار) مسلم ليگ قاف کے دو ارکان پنجاب اسمبلي خالد سرگانہ اور يعقوب شيخ جبکہ پيپلزپارٹي کے ایک رکن اسمبلي شمشير حيدر وٹو مسلم ليگ نون میںشامل ہوگئے۔ پنجاب اسمبلي ميں وزيرقانون پنجاب راناثناء اللہ سے ملاقات کے دوران جھنگ سے مسلم ليگ قاف کي ٹکٹ پر منتخب ہونيوالے ارکان پنجاب اسمبلي خالد سرگانہ اوريعقوب شيخ نے نون ليگ ميں شموليت کا اعلان کيا۔ دونوں ارکان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلي کي رکنيت سےا ستعفے ديے تھے۔۔جوکہ منظور کرليے گئے ہيں۔ دوسري جانب تاندليانوالہ سے پيپلزپارٹي کے رکن پنجاب اسمبلي شمشيرحيدروٹو نے بھي راناثناء اللہ سے ملاقات کرکے نون ليگ ميں شموليت کا اعلان کيا۔ اس سے پہلے پيپلزپارٹي کے نو ارکان پنجاب اسمبلي بھي نون ليگ ميں شامل ہوچکے ہيں۔ وزيرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے دعوي کياہے کہ آنے والے دنوں ميں پيپلزپارٹي کے مزيد ارکان پنجاب اسمبلي بھي نون ليگ ميںشموليت کا اعلان کريں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button