پاکستانتازہ ترین

چودھری نثار کو ن لیگ میں واپس لانے کی کوششیں پھر ناکام

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ایک مرتبہ پھر ن لیگ میں واپس لانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چودھری نثار کو پارٹی میں واپس لانے سے صاف انکار کر دیا جبکہ شہباز شریف بھی بڑے بھائی کو منا نہ سکے۔ذرائعکے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کلرکس بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے سالانہ انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مارلیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker