تازہ ترینعلاقائی

فاٹا کےقبائلی راہنماملک ظاہرشاہ آفریدی کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

imagesاسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید سے جمعہ کے رو ز فاٹاکے ممتاز قبائلی راہنما ملک ظاہرشاہ آفریدی اورجمیل حسین بنگش نے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے قبائلی معززین مہدی حسین بنگش، ہادی حسین بنگش، عبدالولی، اعجاز حسین طوری، نوید حسین طوری، سہراب علی اورکزئی، حاجی میر رحمان، مہتاب علی اورکزئی اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پولیٹیکل کوآرڈینیٹر برائے سیکرٹری جنرل زبیر احمد خان، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری ،شہباز گوشی اور دیگر پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی جماعت ہے اور ہم ایشوز کی سیاست کرتے ہیں ،اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ناگزیر ہے ،انہوں نے کہا کہ فاٹامیں مسلم لیگی بھر پور فعال اور متحرک ہیں ،۔اس موقع پر ملک ظاہر شاہ آفریدی نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کو فعال اور متحر ک بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے،انہوں نے پارٹی سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کو فاٹاکی صورتحال اور مشکلات سے آگاہ کیا، مشاہد حسین سید نے یقین دلایا کہ فاٹا کے ورکروں کو نہ تو مایوس کریں گے نہ تنہا چھوڑیں گے

یہ بھی پڑھیں  فرخ شہباز وڑائچ تیسری بار پی ایف یو سی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker