پاکستانتازہ ترین

عمران خان اپنے مشیروں کے غلط مشوروں سے محتاط رہیں، چوہدری شجاعت کا مشورہ

گجرات(پاک نیوز)سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم کو خبردار کر دیا ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے، وزیراعظم اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button