پاکستانتازہ ترین

برسوں بعد قوم کو مایوسیوں میں دھکیلنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(پریس ریلیز):پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ برسوں بعد قوم کو مایوسیوں میں دھکیلنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،اداروں کو کمزور کر کے مذموم مقاصد کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ،فوج ملکی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت قائداعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق کریں گے ،ملک میں کوئی لیڈر نہیں ،حلقوں کی سیاست ہے ،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ سرپرائز دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید ،وزیراعظم کے مشیر چوہدری امتیاز احمد رانجھا،سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری، مسلم لیگ کلچرل ونگ کی صدر مسز سلطان گل ،ماریشیزکے سفیر محمد رشید،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک،کلچرل ونگ کے عہدیداروں کے رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوم کو مایوسی سے نکالا تھا جس کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ،آج کچھ لوگ پھر مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں جو ایک زندہ اور باوقار قوم کو زیب نہیں دیتیں۔ مایوسی پھیلانے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ فوج نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی لیڈر نہیں پنجاب والے کو سندھ میں کوئی بیٹھنے نہیں دیتااور سندھ والے کو خیبر پختونخواہ میں کوئی نہیں جانتا،بلوچستان کے اپنے مسائل ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حلقے کی سیاست پر لڑنے جائیں گے اور بااثر شخصیات ہی الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ 2008کے انتخابات میں کئی مسلم لیگی امیدوار تھوڑے مارجن سے ہارے تھے اب یہ فرق نکال دیں گے اور انتخابات میں مسلم لیگ مضبوط امیدواروں کے ساتھ سرپرائز دے گی،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرا ررکھیں اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق پاکستان کو جدید اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان اور کلچرل ونگ کی صدر مسز سلطان گل نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی احساسات وجذبات کی ترجمانی کی،مسلم لیگ وفاق کی علامت ہے ،ہمیں تفرقوں اور نفرتوں سے نکل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا ، تقریب میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نےبیلسٹک میزائل نصرکا کامیاب تجربہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker