تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردونواح میں جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح میں حضور سیدا لمرسلین ﷺکا جشن ولادت عقیدت احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔شہر میں جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگائیں گئیں۔دن کا آغاز شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل میلاد سے ہوا۔جشن میلاد النبیﷺکا سب سے بڑا جلوس جامع احیا العلوم ٹرسٹ المعروف مسجد ٹلے والی سے نکالا گیا جہاں پر شہر بھر کے مکاتب اہلسنت کے علماء کرام مفتی ضیاء الحسنین صدیقی،حافظ محمد یعقوب نقشبندی،حافظ مقصود احمد نقشبندی،،حافظ جمیل احمد سعیدی،مکی مدنی فاونڈیشن کے ملک عتیق اور دوسرے علماء کرام بھی موجود تھے جن کی قیادت میں مرکزی جلوس مین بازار،کوٹ رادھاکشن روڈ،کوٹ فضل شاہ،محلہ بلال پورہ،بیرون اڈا ملتان روڈسے بابری مسجد اور وہاں سے ہوتا ہوا جامعہ انوار غوثیہ اڈا لاریاں پہنچا جلوس کے راستے میں جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز گنبد والے جھنڈے اور بینرز تھام رکھے تھے جن پر سرکار کی آمد مرحبا منٹھار کی آمد مرحبا کے نعرے درج تھے شرکاء سارے راستے درود وسلام کے گجرے اور نعت سرور کونین ﷺپیش کرتے جارہے۔جگہ جگہ دودھ اور پانی کی سبیلیں لگا ئیں گئیں۔انجمن تاجراں کے رہنما اور دیگر سماجی،مزہبی اور رفاعی تنظیموں کے عہدیداران اور دیگر بھی جلوس میں شامل تھے۔جلوس جامع انوار غوثیہ میں اختتام پذیر ہوا جہاں علماء کرام نے استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگیں۔مرکزی جلوس کے علاوہ جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث اور جمعیت العلمائے اسلام کے زیر اہتمام نبی رحمت ﷺ کے پیغام رحمت اور محبت کو اجاگر کرنے کیلیے سیرت کانفرنسیں منعقد کی گئیں جن میں حکومت سے ملک کو حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست بنانے کیلیے پاکستان میں نظام مصطفےﷺ کے نفاز کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker