تازہ ترینکھیل

چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل؛ آج بنگلادیش اور بھارت کا مقابلہ ہوگا

برمنگھم(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آج بنگلادیش اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔ فاتح ٹیم 18 جون کو فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج بنگلادیش اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ گروپ بی میں کوہلی الیون نے 3 میں سے 2 میچ جیت کر ٹاپ کیا تھا، جبکہ گروپ اے میں بنگلہ دیش ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔باہمی ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ 32 میں سے 26 مقابلے بھارت نے جیتے، جبکہ 5 میں فتح بنگلہ دیش کے حصے میں آئی۔ آج کے میچ میں فاتح قرار پانے والی ٹیم کا 18 جون کو فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے، محسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker