پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی نے ٹکٹ نہ دے کر مجھ سے بے وفائی کی ہے، حامد سعید کاظمی

saeedاسلام آ باد(بیوروچیف) حامدسعید کاظمی نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے انتخابات میں ٹکٹ نہ دے کر بے وفائی کی ہے اور میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر مفاد پرست ٹولے کو شکست دوں گا اور ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔انھوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں اور پارٹی کی قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔ میرے خلاف ایک مخصوص سازشی ٹولہ سازشیں کررہا ہے اور وہی پیپلزپارٹی کاٹکٹ نہ دینے کیلیے سرگرم ہے۔ میں کوئی فصلی بٹیرہ نہیں کہ عہدوں کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرتا پھروں، مجھے حج کرپشن میں ملوث کرنے والے بھی عیاں ہوگئے ہیں اور آج عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں،میرا ضمیر مطمئن ہے اور میرا تعلق کرپشن سے بالکل نہیں ہے میرے حق میں عوام جو بھی فیصلے کریں گے مجھے قبول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول نگر:ٹی ایم اے منچن آباد اور ٹی ایم اے چشتیاں کے لئے سکر مشینوں کی خریداری کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker