تازہ ترینعلاقائی

پیپلز پارٹی نے لاہور میں 11 قومی حلقوں کے ٹکٹ جاری کردیئے

pppلاہور(نمائندہ خصوصی)  پیپلز پارٹی نے لاہور میں اپنے امیدواروں کو 11 قومی حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے ترجمان زکریا بٹ کے مطابق این اے 118 سے آصف ہاشمی، 119 سے سہیل ملک، 120 سے زبیر کاردار، 121 سے اورنگزیب برکی، 122 سے بیرسٹر عامر حسن کو ٹکٹ دی گئی ہے۔ این اے 123 سے عزیر الرحمن چن، 124 سے بشریٰ اعتزاز، 125 سے نوید چوہدری، 127 سے خرم کھوسہ، 129 سے طارق شبیر میو اور 130 سے ثمینہ خالد گھرکی پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق این اے 126 اور 128 کے امیدواروں کا اعلان منگل کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button