اسلام آبادہ(ڈیسک رپورٹر) وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ 16 مارچ کو اسمبلی تحلیل کی جائیں گی، اس حوال سے ڈاکٹرطاہرالقادری کےساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہونےکے 60 دن کے اندر انتخابات منعقد ہوں گے۔ ان کا کہنا ہےکہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں تبدیلی کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام سات دن کے بجائے 14 دن میں مکمل کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کودیگر پارٹیوں کی مشاورت سے ہی تشکیل دی جائے گی، انتخابات وقت پرکرائے جائیں گے۔
You must be logged in to post a comment.