شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو پنجاب کی روایت کے مطابق پی اے سی کی چئیرمین شپ دینے سے گریزاں ہے جو روایت کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کی ایما پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کانشانہ بنا رہی ہے۔ ایک طرف تو اعلیٰ افسران کی گرفتاری چیئرمین نیب کی اجازت سے مشروط ہوگی تو دوسری طرف سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب اسمبلی کی روایت کو بدل رہی ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسمبلی ربڑ اسٹمپ بن جائے۔ بتایا جائے کہ کیا پچھلی بار چیئرمین میاں محمود الرشید نہیں تھے۔ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کا فیصلہ نہ کیا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی غائب ہیں۔ آٹھ ماہ کے دوران چار آئی جی بدلے گئے

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف ملکی دولت لوٹنے کی پاداش میں نااہل ہو کرعوام کو چیخ چیخ کر سڑکوں پر لانے کے وعدے لے رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری