تازہ ترینعلاقائی

لاہور:انڈیا کی آبی جارحیت پر حکمرانوں کی بے حسی پرکسان بائیس مارچ کو یوم سیاہ منائیں،کسان بورڈ

kissan boardلاہور( پریس ریلیز)کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے کہاہے بائیس مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر کسان بورڈ ملک بھر میں بھارت کی آبی جارحیت کے بارے سیمینار ،جلسے اور پریس کانفرنسیں کر کے عوام میں پانی کی اہمیت اجاگر کرے گاانہوں نے کہا کہ سابقہ پاکستانی حکومت بھارت سے پانی چوری کے مسئلے پرمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرتی رہی ہے۔ بھارت سے پاکستان کاپانی روکنے پرشدیداحتجاج نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزصحافیوں سے گفتگوا کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت اپنی مدت پو ری کر نے میں کا میا ب ہو گئی ہے ،لیکن قومی بقا ء کے اہم مسا ئل حل بارے زبر دست ناکام رہی۔ پاکستان کی تمام داخلی اور خارجی مسائل میں سب سے بڑ ا چیلنج آبی جا رحیت ہے جس پر سا بق حکومت نے سنجیدہ اور جرا ت مندانہ اقدا مات نہیں کیے حکومت نے عوام کو پانی اور توا نائی کے خو ف ناک بحرا نوں کے حوا لے کر دیا ۔ پنجاب کوبنجربنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کالیول خاصانیچے چلاگیا ہے۔ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بالخصوص پنجاب میں زراعت کوزبردست نقصان پہنچتارہاہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ملک بے آب و گیاہ صحرا میں تبدیل ہو رہا ہے ۔انڈیا نے ہمارے دریاؤں پر ساٹھ کے قریب بند باندھ کر دریاؤں کو خشک اور لہلہاتے کھیتوں کو ویران بنانے کا کام زور و شور سے شروع کر رکھاہے مگر سابقہ حکمران طبقے نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل محب وطن،صالح اورخداترس قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔ کسان بورڈ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو پانی کے گھمبیر مسئلے سے آگاہ کر نے کیلیے بائیس مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر کسان بورڈ ملک بھر میں سیمینار،جلسے اور پریس کانفرنسیں منعقد کر کے عوام کو پانی کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کرکے انڈیا کی آبی جارحیت اور حکومت کی بے حسی کے بارے آگاہ کرے گا۔کسان بورڈ کے رہنماؤں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے عالمی دن کے موقعے پرانڈیا کی آبی جارحیت پر سابقہ حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف یوم سیاہ منائیں اپنے گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اور سیاہ پٹیاں باندھیں ۔اور آئیندہ صرف ان امیدواروں کا چناؤ کریں جو پانی کے مسئلے کو ترجیح دیکر حل کرائیں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:سرکاری درخت فروخت کرکےرقم انچارج حاجی منیراحمد بھٹی نےاپنی جیب میں ڈال لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker