تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ پانچویں ایڈیشن میں میزبان ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ بابر اعظم مرد میدان قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔ شہر قائد میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کی طرف سے ٹیم کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں کا آغاز پر اعتماد میں کیا۔ دوسرے اوورز میں پی ایس ایل میں کم بیک کرنے والے شرجیل خان نے راحت علی کو شاندار چوکے لگا کر خطرناک ظاہر کیے۔ تیسرے اوورز میں لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شرجیل خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایک ہی اوورز میں شاندار چھکے لگا کر حریف باؤلر کو بے بس کرنے کی کوشش کی تاہم تیسرے اوور کی آخری گیند پر حسن علی کی گیند پر ہارڈ ہٹر بیٹسمین 25 کے مجموعی سکور پر جلد بازی میں شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیلپورٹ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے سکور کو 73 کے مجموعی سکور تک پہنچایا، اس دوران ڈیلپورٹ 9 ویں اوورز میں 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد محسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شہر قائد کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلے۔کراچی کنگز کو تیسرا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، اوپننگ بیٹسمین نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 78 رنزبنائے، ان کی اس اننگز میں 7 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کی اس باری میں 3 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ حسن علی کی گیند پر باؤنڈریز پر شعیب ملک نے زبردست کیچ تھاما۔آخری اوور میں افتخار احمد نے حسن علی کی خوب پٹائی۔ انہوں نے تین گیندوں پر 16 رنز بنائے جس میں 1 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 201 رنز بنائے۔ حسن علی نے دو جبکہ محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔  ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بیٹن نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دو اوورز میں خطرناک انداز اپناتے ہوئے 26 رنز بنائے تاہم ٹام بنٹن 13 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنی پہلی ہی گیند پر چوکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم دوسری ہی گیند پر غیر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے جورڈن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پشاور زلمی کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑی جب سینئر بیٹسمین جلد بازی میں رنز لینے گئے تو رارشد کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، ملک نے 11 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زلمی کو چوتھا نقصان کامران اکمل کا اٹھانا پڑا جو 81 رنز کے مجموعی سکور پر حریف باؤلر ڈیلپورٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بیٹسمین نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی باری کھیلی۔پشاور زلمی کو پانچویں نقصان لیام ڈاؤسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کے عقب میں موجود محمد رضوان نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 20 گیندوں پر 30 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ عمید آصف نے بہت زبردست کیچ تھاما۔پشاور زلمی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی۔ لیونگسٹون 29 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کی طرف سے جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیلسن منڈیلا آبائی گاؤں میں سپرد خاک، آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker