تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نواز شیریف عوام کی امید وں کا مرکز ہیں،چوہدری محمود انور

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگ ن کے قائد میا ں محمد نواز شیریف عوام کی امید وں کا مرکز ہیں ۔اور آئند ہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 182چوہدری محمود انور نے عوا م رابطہ مہم کے سلسلہ میں برجمہالم ، جاگوووالہ ، ناروکی ماہجہ ، محلہ احمد نگر، محلہ ملک پورہ ، پرانی منڈی ، میگہ روڈ ، کریم پارک ، مین بازار ، بدر کالونی ، سمیت متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی پارٹی ہے جو کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرے گی انہوں نے کہا کہ باشعور عوام الیکشن میں صرف اور صرف شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے محبت کا اظہار کریں ۔اجتماع سے سابق ناظم عمران شاہد بٹ ، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ اور چوہدری حامد محمود نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  لاہور: بارش سےنشیبی علاقےزیرآب، حادثات میں 3 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker