پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا، انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہوگی

news-1365509573-1120اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے ،اعلان کر دہ منشور کے مطابق انصاف ہماری بنیادی ترجیح اور برداشت اورتحمل پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔منشور کا اعلان شمیم لکھوی نے پر یس کانفرنس میں کیا،پریس کانفرنس کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جاوید ہاشمی،شیریں مزاری اور شفقت محمود سمیت دیگر اہم راہنما موجود تھے۔منشور کے مطابق تحریک انصاف قائداعظم کے وژن اورعلامہ اقبال کے خواب کی بنیادپرنیاپاکستان بنائے گی ۔تحریک انصاف نے پاکستان سے اسٹیٹس کوکے خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ شمیم لکھوی کا کہنا ہے کہ انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہوگی،شہریوں کے درمیان برداشت اورتحمل پیداکیاجائیگا،نظام حکومت میں استحکام اوراحتساب کاعمل شروع کیاجائیگا،امیر اور غریب کا فرق ختم کریں گے۔تحریک انصاف نے پاکستان کوفلاحی اسلامی مملکت بنانے کاعزم کیا ہے ۔صحت اورتعلیم سمیت شہریوں کوتمام سہولتیں فراہم کریں گے،تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کریں گے،امریکاکیساتھ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں،صرف امدادپرانحصارنہیں کیاجائیگا،چین کیساتھ تعلقات بڑھائے جائیں گے،تحریک انصاف ڈرون حملوں کی مخالف پالیسی اپنائی جائے گی،صرف طاقت کااستعمال ضروری نہیں،بات چیت بھی اہم ہے جس پر عمل کیا جائے گا ۔دہشت گردوں کی فنڈنگ کنٹرول کی جائیگی،دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستان کونکالاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  رجب طیب ،امت مسلمہ اور امریکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker