پاکستانتازہ ترین

اقتدار میں آکر بڑے بڑے مگرمچھوں کا احتساب کریں گے، عمران خان

Pakistan-Politics-PTI-ImranKhanMalakand_4-22-2013_97954_lمالا کنڈ(نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی حمایت سے تمام سیاستدانوں کو میدان سے آوٴٹ کریں گے، آئندہ کبھی بھی زرداری اور نواز شریف کی حکومت نہیں آئے گی۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے درگئی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جذبے اور جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، تحریک انصاف ہار گئی تب بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہوگی، دیگر جماعتیں جان لیں کہ عوام پیسہ ان سے لیں گے لیکن ووٹ پی ٹی آئی کو دیں گے، 11 مئی کوسارا پاکستان جشن منائے گا، جو سیاستدان سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کو پاگل بنالیں گے وہ خود پاگل ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پرانا نظام اور نورا کشتی ختم ہوگئی ہے اور عوام نے نیا پاکستان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،پرانی جماعتیں پرانے جھوٹ، پرانی دو نمبریاں پرانی نوراکشتی ، ان سب پرانے نظام کا وقت ختم ہوگیا۔ لوئردیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد دنیا میں سبز پاسپورٹ اور ہر پاکستانی کی عزت ہوگی، نوجوانوں کی حمایت سے تمام سیاستدانوں کو میدان سے آوٴٹ کریں گے، آئندہ کبھی بھی زرداری اور نواز شریف کی حکومت نہیں آئے گی۔ عمران خان نے دیر بالا میں بھی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نوجوان قیادت لائے گی جبکہ زرداری اور شریف خاندان حمزہ شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو نوجوان قیادت کہتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر بڑے بڑے مگرمچھوں کا احتساب کریں گے، عوام کی لوٹی گئی رقم کو واپس لاکرملک و قوم پر خرچ کریں گے اور ملک کو اپنے وسائل سے چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button