پاکستانتازہ ترین

اليکشن ميں کامياب ہوا توصدر زرداری سے حلف نہيں لوں گا،عمران خان

imran ppپاکپتن(نامہ نگار)عمران خان نے آج دو ٹوک اعلان کرديا کہ وہ اليکشن ميں کامياب ہوئے تو صدر زرداري سے حلف نہيں ليں گے ۔ کپتان کا يہ بھي کہنا تھا کہ مياں نواز شريف اُن کيساتھ مناظرے سے خوفزدہ ہيں ۔ کہتے ہيں ايک ہي گيند پر دو وکٹيں اُڑائيں گے ۔ کپتان آج پاکپتن ميں سياسي حريفوں کا شکار کرنے پہنچے تو شريف برادران کيساتھ ساتھ پيپلز پارٹي کو بھي آڑے ہاتھوں ليا ۔۔ تحريک انصاف کے چيئرمين نے ايک بار پھر کہا کہ صدر زرداري اور نواز شريف اندر سے ايک ہيں ۔ مياں صاحب کو ايک بار پھر مناظرے کي دعوت ديتے ہوئے بولےکہ نواز شريف ڈر رہے ہيں ۔ ساتھ يہ پيغام بھي دے گئے کہ مياں صاحب تو صدر زرداري سے حلف لے ليں گے ليکن عمران خان نہيں لے گا ۔ عمران خان نے وعدہ کيا کہ اقتدار ملا تو ملک بھر ميں انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ امير اور غريب ميں کوئي فرق نہيں رہے گا ۔۔۔ عوام نے پانچ پانچ بارياں لينے والوں کي کارکردگي ديکھ لي ۔ اب تبديلي دستک دے رہي ہے جو گيارہ مئي کو عوام کے قدم چومے گي

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!