تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی صدارت کا انتخاب لڑنے کااعلان کردیا

pti logoبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کے نوجوان رہنماء رانا نعیم انور نے تحریک انصاف تحصیل پتوکی کی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ علاقے سے ظلم و زیادتی کے خاتمے اور عوام کو انصاف فراہم کروں گا ۔ صحافیوں سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نوجوان رہنماء رانا نعیم انور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء احسن رشید نے انکی اچھی کارکردگی کی بناء پر انکو تحصیل پتوکی کی صدارت کے لئے نامزد کر دیا ہے ۔ لہذا میں تحریک انصاف کے ہونے والے انتخابات میں تحصیل پتوکی کی صدارت کے لئے الیکشن لڑوں گا اور کامیاب ہو کر علاقے سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ کر کے عوام کو انصاف فراہم کرونگا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button