پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف ہمارے لوگ توڑ رہی ہے ،پرویز الہی کا الزام

لاہور(نامہ نگار)ق لیگ نے الزام لگایا ہےکہ تحریک انصاف ان کے لوگ توڑ رہی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ کسی کو زبردستی اپنے ساتھ شامل نہیں کررہے ، ق لیگ کے راہنما چودھری پرویز الہٰی نے الزام لگایا ہےکہ پی ٹی آئی ق لیگ کے رہنماؤں کو توڑ کر اپوزیشن کو کمزور کررہی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ، پی ٹی آئی اپوزیشن کی جماعتوں کو توڑ کر حکومت کو مضبوط کررہی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما ٹکٹوں کے لالچ دے کر دوسروں کو ورغلا رہےہیں۔ان الزامات کے جواب میں پی ٹی آئی کے راہنما اعجاز چودھری نے کہاکہ لوگ اپنی مرضی سے تحریک انصاف میں آرہے ہیں ، پرویز الٰہی سے پوچھیں گے کہ کسی کو کیسے زبردستی پارٹی سے نکالا جاسکتا ہے ، وہ کسی راہنما کو زبردستی اپنی جماعت میں شامل نہیں کررہے ، ق لیگ کے تحفظات دور کریں گے۔تاہم پی ٹی آئی سے متعلق ایسے خدشات کا اظہار پہلی بار سامنے نہیں آیا ، چودھری پرویز الٰہی چودہ اگست کو بھی ایسے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker