پاکستانتازہ ترین

روئیداد خان تحریک انصاف میں شامل

pti fotoاسلام آباد(بیورچیف) سابق بیوروکریٹ روئیداد خان اور سابق سفارتکار جہانگیر اشرف قاضی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ صرف سیٹ نکالنے والوں کو پارٹی میں شامل کرتی ہے لیکن ان کی جماعت میں کرپشن سے پاک لوگ ہی شامل ہوتے ہیں۔  کپتان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلئے نام مل گئے ہیں جن پر مشاورت کی جائے گی ۔  سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کے بعد اب سابق بیوروکریٹس اور سفارتکار بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے لگے ۔۔ اسلام آباد میں روئیداد خان اور جہانگیر اشرف قاضی نے کپتان کی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ کپتان نے دعوٰی کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ کہتے ہیں ن لیگ سیٹ نکالنے والوں کو پارٹی میں لیتی ہے۔۔۔ لیکن تحریک انصاف میں ان لوگوں کو شامل کررہے ہیں جن پرکرپشن کا کیس نہ ہو عمران خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے نام مل گئے ہیں اس بارے میں کل مشاورت کے بعد نام بتادیں گے۔ کپتان نےاس موقع پرمخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پانچ سال میں کرپشن کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں کیاگیا

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ میں موجود تمام مفاد پرست ایک ساتھ ہوگئے ہیں، شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker