تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حکومت کا دامن کرپشن کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے،عبدالستار واہلہ

ptiاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے راہنما حاجی عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ حکومت کا دامن کرپشن کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے،کرپٹ ٹولے کا یوم حساب قریب آچکا ہے میڈیا نے مظلوم عوام کی بھرپور راہنمائی کی، میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر اوکاڑہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عبدالستار واہلہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے حکومت سنبھالتے ہی کرپشن کی گاڑی کو اس قدر تیز دوڑانا شروع کردیا کہ پی آئی اے اور ریلوے کی گاڑیاں بند کرنا پڑیں۔پانچ سالہ دور اقتدار میں توانائی بحران پرقابو پانے کی بجائے رینٹل پاور منصوبوں کی نذر کردیا۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا دوسرے ملکوں کی طرف رُخ کرلینے سے بیروزگاری میں سنگین اضافہ سے عوام بے حال ہوچکے ہیں مگرحکمران طبقہ اب بھی دوبارہ منتخب ہوجانے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا عوام کی راہنمائی کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے جس نے جہاں کرپشن کو بے نقاب کیا وہیں آئندہ انتخابات میں عوام کو اپنا حق رائے دہی درست طریقے سے استعمال کرنے کا راستہ بھی دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کو اپنا حق رائے دہی سنجیدگی سے استعمال میں لانا ہوگا کیونکہ آنے والے انتخابات پاکستان کی نئی منزل کا تعین کریں گے عوام ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کا تدارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل بجلی،گیس اور روز گار ہیں مگر حکمران ان سے بادی النظر ہوچکے ہیں اور عوام کو نت نئے مسائلوں میں الجھا کر عوام کو چکر دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر موجودہ مسائلوں سے نکلنا چاہتے ہیں تو تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں تحریک انصاف ہی عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو موجودہ مسائلوں سے باہر نکالے گی

یہ بھی پڑھیں  موقع ملا تو پاکستانی فلموں میں بھی کام کروں گی، شبانہ اعظمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker