تازہ ترینپاکستان

8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی تھی تاہم درخواست گزار کی عدم پیشی پر عدالت نے درخواست کو خارج کردیا۔سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی عدم پیشی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

Related Articles

Back to top button