پاکستانتازہ ترین

محکمہ داخلہ پنجاب کاشہباز شریف کو بی کلاس کیٹیگیری کی سہولیات دینے کی منظوری

لاہور(پاک نیوز) شہباز شریف کو جیل میں الگ کمرہ، بیڈ، ٹیبل لیمپ ملے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس سہولیات کی منظوری دے دی۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانونی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات رولز 1978 کے مطابق سہولیات ملیں گی۔اس سے قبل احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کینسر کے مریض ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں، بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ رات سو نہیں سکے۔ انہوں نے مزید کہا انہیں دوائی، مخصوص چئئر نہیں دی گئی جو ڈاکٹر نے انہیں استعمال کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker