پاکستانتازہ ترین

اٹارنی جنرل عرفان قادرکےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

irfan qadirاسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل عرفان قادر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست کی سماعت پیر کے روز مقررکردی گئی۔  جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست لاہور ہائی کورٹ کے سابق صدر شیخ احسن الدین نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر رولنگ کیس کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ججوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے اور نازیبا اشارے بھی کئے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button