پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے مشرف کی باقیات اکٹھی کرلیں،عبدالقدیر خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہےکہ عمران خان نے بدقسمتی سے مشرف کی باقیات اکٹھی کرلی ہیں۔ لاہور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اگر پھر انہی لوگوں کو حکومت ملی تو روٹی کپڑا اور مکان کی طرح لوگوں کو کھانے کو گھاس بھی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کو اگر طالبان اور بھارتی ایجنٹ نظر آتے ہیں تو پکڑتے کیوں نہیں اس موقع پر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی ملک و قوم کے لئے خدمات اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں پاکستان کا صدر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ پر بہت سے شبہات ہیں، مشاورت نہیں کی جارہی صرف وقت ٹالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker