پاکستانتازہ ترین

ق لیگ نے پارٹی منشورکااعلان کردیا

sm zafarلاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ ق نے پارٹی منشور کا اعلان کردیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پارٹی منشور قائداعظم کے وژن کے مطابق مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے علاوہ ہمارا کوئی لیڈرنہیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنما ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی مسلم لیگ(ق )کی سوچ میں شامل نہیں، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ آئن لائن تعلیم کو فروغ دے گی، عوام کے احتساب سے پہلے اپنا احتساب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button