بین الاقوامیتازہ ترین

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، سعودیہ اور عراق کی مذمت

جدہ(ڈیسک نیوز)جنوبی سوئیڈن میں اسلام مخالف ریلی کی قیادت کرنے والے ڈینس سوئیڈش شہری راسموس پالوڈان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر سعودی عرب اور عراق نے شدید احتجاج  کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سوئیڈن کے شہر لنکوپنگ میں اسلام مخالف ریلی کے دوران پیش آیا۔واقعے پر عراق کی وزارت خارجہ نے سوئیڈش سفارتخانے کے ناظم الامور کو بلاکر شدید احتجاج ریکارڈ کیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے  کہ یہ معاملات سوئیڈن کے تمام مسلمانوں سے تعلقات کو مزید خراب کریں گے۔دوسری جانب سعودی عرب نے بھی سوئیڈن میں بعض انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کی  بے حرمتی اور مسلمانوں  کے خلاف خلاف اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button